• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمل ولی کیخلاف صوبائی ترجمان کا بیان افسوسناک ہے، رشید ناصر

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکٹری رشید خان ناصر نےایک بیان گزشتہ دنوں بلوچستان حکومت کے ترجمان نے پارٹی کے مرکزی صدر سینٹر ایمل ولی خان کے خلاف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ایسی سیاسی جماعت جس کی سو سال سے زیادہ قدیم تاریخ ہے اور جن کے اکابرین اور کارکنوں نے پشتون قومی حقوق اور عام عوام کے آئینی حقوق کے حصول کے لیے شہادتوں جیلوں کوڑوں اور جائیدادوں کی ضبطگیوں تک قربانیاں دی اور اب تک دیتے آ رہے ہیں اس پارٹی کے قائد کے خلاف بیانافسوسناک ہے صوبائی حکومت جب سے وجود میں آئی ہے بلوچستان جل رہاہے صوبے کے اربوں روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے بجائے سیکورٹی پر خرچ کئے جارے ہیں لیکن اس کے باوجود بدترین بدامنی ہے وزراء مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز میں پشتونوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
کوئٹہ سے مزید