• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے بھائی کا کسی لڑکی کے اغواء سے کوئی تعلق نہیں ، بھائیوں کا موقف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک کے رہائشی خوشحال خان اور امیر حمزہ نے کہا ہے کہ ہمارے بھائی کا کسی لڑکی کے اغواء سے کوئی تعلق نہیں ، ہمارے بھائی کو اغواء کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ، ملوث افراد کی شناخت کے باوجود ان گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، صوبائی حکومت معاملہ کی فوری طور پر تحقیقات کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرئے ، بصورت دیگر احتجاج پر مجور ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھائی روزی خان جو محکمہ پولیس میں کانسٹبل ہے گزشتہ شب 12 بجے کے قریب گھر واقع کلی آٹوزئی کچلاک سے نکلا اور واپس نہیں آیا ، فون نمبر بند ہونے پر اس سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔ بڑی کوششوں کے بعد معلوم ہوا کہ ہمارے بھائی ایک شخص مبینہ طور پر ایک لڑکی کے اغواء کے شبے میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کرکے لےگیاہے ، اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا لیکن تاحال بھائی کی بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ ہمارئے بھائی کو ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک شخص نے ذاتی جیل میں قید کرکھا ہے جس سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی کو بازیاب اور ان کے اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر قومی شاہراہیں بند کرکے شدید احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد عائد ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید