کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ میجر انور ایک دلیر، فرض شناس اور مادرِ وطن پر جان قربان کرنے والے سپاہی تھے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی،خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دیں۔ میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت ایک عظیم قومی نقصان ہے، اور پوری قوم ان کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور کسی بھی دشمن کی سازش ہمارے عزم، حوصلے اور اتحاد کو متزلزل نہیں کر سکتی۔