• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی لوہڑ کاریز میں پانی کی قلت

کوئٹہ(پ ر ) محلہ کمیٹی کلی لوہڑ کاریز کے سربراہ رضا محمد جتک ،شیر محمد عمرانی ،نیاز احمد حسنی ،عبدالحمید بنگلزئی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلی لوہڑ کاریز میں پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے دو سال سے اہل محلہ ٹینکر مافیا اور زرنج مافیا کے رحم وکرم پر ہیں انہوں نے کہا کہ دو سال قبل پی ایچ ای کے ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر نادہندہ کہہ کر واپڈا اہلکار لے گئے جبکہ اب ادائیگی بھی ہوگئی ہے پھر بھی ٹرانسفارمر واپس نہیں لایا جارہا جبکہ دوسری جانب واسا نے دو سال قبل بورنگ کی جو کامیاب رہی گزشتہ سال ایک کمرہ بھی تیار ہےجبکہ دو کروڑ سے زائد کے فنڈز واسا حکام کے پاس ہیں مگر پانی نہیں مل رہا انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو سریاب روڈ کو ٹریفک کیلئےاحتجاجاً بند کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید