کوئٹہ (آن لائن) جبل نور میں قاتلانہ حملہ میں شہید ہونے والے میجر محمد انور خان کاکڑ شہید کی فاتحہ خوانی پانچویں روز بھی کاکڑ ٹاؤن اسپنی روڈ، نزد پاک ترک کالج میں جاری ہے، گزشتہ روزگورنر شیخ جعفر مندوخیل وزیر اعلی میر سرفراز خان بگٹی سابق سینٹر مولانا حافظ حمد اللہ سابق چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی صوبائی وزراء محمد عاصم گیلو ، صحت بخت محمد کاکڑ ، محمد خان لہڑی، میر حاجی لیاقت لہڑی ، زمرک اچکزئی ، اسفندیار خان کاکڑ، نعیم خان بازئی، رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک، مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی اور دیگر نے ان کے بڑے بھائی دلاور خان کاکڑ اور ان کے چچا زاد بھائی سابق ناظم محمد حسن خان کاکڑ سے تعزیت کا اظہار کیا۔