• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینار ہسپتال کے فنڈز ختم، کینسر کے مریض شدید مشکلات کا شکار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کینسر کا علاج کرانے والے تقریباً 3 ہزار مریض ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود فنڈز جاری نہیں کئے جانے کے باعث علاج سے محروم، مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے عیدالاضحیٰ سے قبل ہیلتھ کارڈ کے تحت سینار ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے مختص فنڈز ختم ہونے کے بعد اب مسلسل ان مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں کے لئے فنڈز کااجراء نہ ہونے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ڈھائی سے تین ہزار مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے متاثرہ مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے سینار ہسپتال کو ہیلتھ کارڈ کی مد میں فنڈز جاری کریں۔
کوئٹہ سے مزید