لاہور (اپنے نامہ نگار سے)۔کمشنر او پی سی پنجاب نے تمام ضلعی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ او پی سی پنجاب ایک فعال اور مؤثر پلیٹ فارم ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے صوبے بھر کے اضلاع میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو مؤثر اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے۔