لاہور(پ ر)میٹرک بورڈز نتائج 2025ء میں الائیڈ سکولز اور پنجاب کالج کے طلباء نے 4 ٹاپ پوزیشنز حاصل کرلیں پنجاب کالج تلہ گنگ چکوال کی ہونہار طالبہ بسمہ علی نے راولپنڈی بورڈ میں 1177 نمبروں کے ساتھ مجموعی طورپر دوسری پوزیشن اپنے نام کی اور سائنس گروپ میں اول قرار پائیں۔ الائیڈ سکول سرگودھا کے شاہ میر رؤف نے سرگودھا بورڈ میں 1180 نمبروں کے ساتھ سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن ۔ الائیڈ سکول فیصل آباد کی ایمن فاروق نے 1185/1200 نمبروں کے ساتھ فیصل آباد بورڈ میں سائنس گروپ میں تیسری پوزیشنز کی حقدار ٹھہریں۔