• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری کی تعلیم کے شعبے میں اہم خدمات ہیں، رمیش سنگھ اروڑا

لاہور (اپنےنامہ نگار سے) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکوکریکولر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پرفارمنگ آرٹس ورکشاپ کی اختتامی تقریب یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انسانی حقوق واقلیتی امور، پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑا تھے جبکہ دیگر مہمانِ گرامی میں معروف گلوکاراور چیئرمین سہارا ٹرسٹ ابرار الحق اورمعروف دانشور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر تنویر حسین تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق واقلیتی امور، پنجاب سردار رمیش سنگھ آروڑا نے کہا کہ مسیحی برادری کی تعلیم کے شعبے میں اہم خدمات ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف گلوکار اور سہارا ٹرسٹ کے چیئرمین ابرار الحق نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پروفارمنگ آرٹس ورکشاپ کا انعقاد ایک خوش آئین اقدام ہے اس موقع پر ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان،وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹر یونیک گروپ محمد عبداللہ سمیت اساتذہ کی وسیع تعداد نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید