لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایمرجنسی کوڈسسٹم نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں ہسپتال ایمرجنسی کوڈز کے اصولوں پر اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے کی۔ اس میٹنگ میں صوبہ بھر سے طبی اداروں کے وائس چانسلرز، پرنسپلز، چیف ایگزیکٹوز، سینئر فیکلٹی ممبران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی ۔