• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کیخلاف 6 جدید اسالٹ ڈرونز فراہم کررہے ہیں، وزیر قانون

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ صوبہ بھر کی طرح سرحدی علاقوں بالخصوص ڈی جی خان اور میانوالی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے 6 جدید اسالٹ ڈرونز فراہم کر رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی صدارت میں انسداد دہشت گردی اینڈ ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں چائنیز باشندوں کی فوری مدد اور راہنمائی کیلئے خصوصی واٹس ایپ نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ بھر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والی ورک فورس کی ویری فکیشن کا عمل جاری ہے جسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
لاہور سے مزید