• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں غفلت یا تعطل ناقابل برداشت، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ کسی بھی ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں غفلت یا تعطل ناقابل برداشت عمل ہے صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری صحت عظمت محمودخان نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرزہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خدیجتہ الکبری، ڈائریکٹر مانیٹرنگ عتیق الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سارہ ودیگرافسران موجود تھے۔پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے افتتاح کے بعد دعا بھی کی گئی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے یہ پراجیکٹ لانچ کیاگیاہے۔
لاہور سے مزید