• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ای ٹی لاہور کے 10الیکٹریکل انجینئرز کو اسکالر شپس

لاہور(خبرنگار) پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (پی ایم ایل ٹی سی) نے یو ای ٹی لاہور کے 10 الیکٹریکل انجینئرز کو اسکالرشپس سے نوازا۔ اس سلسلے میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کیلئے یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، پی ایم ایل ٹی سی کے چیئرمین / سی ای او شیونگ فینگ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے چینی وفد کو خوش آمدید کہا اور طلباء کی تعلیمی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید