• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

نوجوان اداکار و گلوکار اور معروف ہدایتکار وجاہت رؤف کے صاحبزادے عاشر وجاہت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب ہانیہ عامر کے ساتھ سوشل میڈیا پر کم نظر آتے ہیں، حالانکہ ان کے درمیان دوستی برقرار ہے۔

عاشر وجاہت نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور اداکارہ ہانیہ عامر کے تعلقات اور عوامی نظروں سے اوجھل ہونے کے بارے میں بات کی۔

 انہوں نے بتایا کہ ایک مشہور اداکار نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ اگر میں ہر وقت مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آؤں گا تو لوگ مجھے صرف مشہور لوگوں کا دوست سمجھیں گے۔

عاشر کے مطابق اس اداکار نے کہا تھا کہ تم خود باصلاحیت ہو، تمہیں اپنی شناخت اپنے کام سے بنانی ہے نہ کہ صرف مشہور دوستوں کے ساتھ نظر آ کر، یہ بات میرے دل کو لگی اور تب سے میں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوستیوں کو پرائیویٹ رکھنا شروع کر دیا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ میں اب بھی ہانیہ عامر کا قریبی دوست ہوں، مگر اب اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے کام پر مرکوز کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عاشر، نائل اور ہانیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس کے بعد تینوں کو عوامی طور پر ایک ساتھ کم دیکھا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید