• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء یوسف قتل کیس: پولیس چالان میں عمر حیات قاتل قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ٹک ٹاکر ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چالان میں ثناء یوسف کی والدہ، پھوپھی اور دیگر گواہوں کے بیانات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کے 164 کے اعترافی بیان کا چالان بھی موجود ہے۔

پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی اسکروٹنی کرے گی، چالان کی اسکروٹنی ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

چالان عدالت میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید