• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ فلم سے انکار پر تنقید، جنت مرزا نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جنت مرزا — فائل فوٹو
جنت مرزا — فائل فوٹو

بالی ووڈ فلم سے انکار پر تنقید کے بعد پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مبہم اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے تنقید کرنے والوں کو حاسدین قرار دے دیا۔

ان کی شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کے مطابق اکثر اوقات لوگ دکھاوا نہیں کرنے کے بجائے اپنی خوشیاں اور کامیابیاں شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔ جب تک کہ آپ ان باتوں کو حسد کی نظر سے نہ دیکھ رہے ہوں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے حاسدین کو خود کو درست کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں جنت مرزا کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو ایک بار پھر منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے اداکار کارتک آریان کے مدِ مقابل فلم کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے میرے والدین بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور میں مجھے خود بھی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے۔

بعدازاں پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد ٹک ٹاکر و اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید