• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم بخاری کہاں ہیں اور انکی حالت کیسی ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی سینئر اداکار و شاعر عاصم بخاری نے اپنی صحت سے متعلق اپنے مداحوں آگاہ کردیا۔ 

سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سینئر اداکار نے بتایا کہ میری طبیعت پہلے سے بہتر ہے تاہم اب بھی میں زیر علاج ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں زیر علاج ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔


اداکار نے اپنے معالجین کا نام بتاتے ہوئے مزید کہا کہ میں گھر پر ہوں مگر زیر علاج ہوں اور الحمدللّٰہ میری صحت بہتر ہو رہی ہے، میرے ڈاکٹرز بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

سینئر اداکار کے معالج کے مطابق عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑا تھا مگر اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق زائد العمری سمیت دیگر پیچیدگیوں کی وجہ سے انہیں پھیپھڑوں کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید