کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئر لینڈ کے دورے کے لئے کراچی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کےا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے 19واں روز ہفتے کوٹیم وائٹ اور ٹیم گرین ٹی20 پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ ٹیم وائٹ کی کپتان منیبہ علی جبکہ ٹیم گرین کی کپتان فاطمہ ثناء تھیں۔اتوار کو ہیڈ کوچ محمد وسیم پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی ورلڈکپ میں ایسے نتائج دیں جس سے سب خوش ہو جائیں۔ دورۂ آئرلینڈ کےلیے اچھی تیاری جاری ہے، کپتانی کو انجوائے کر رہی ہوں ۔