• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہوانی، ساتکزئی اور ابڑو قبائل کے مابین تنازعہ کے تصفیہ کیلئے ایوان قلا ت کراچی میں جرگہ

کوئٹہ (این این آئی)پرنس آغاعمرجان احمدزئی کی خیرخواہی میں شاہوانی ساتکزئی ابڑو قبائل کے مابین دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ ایوان قلات کراچی میں منعقد ہوا جرگہ میں نوابزادہ خالد خان مگسی ،چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی ،چیف آف محمدشہی سردار محمد عظیم جان محمدشہی ،سردار محمد عاصم سرپرہ، میرکبیراحمد محمدشہی ،سردارزادہ میر صادق ساتکزئی ،سردارزادہ میر محمد اشرف ساتکزئی ،میرعبدالماجدابڑو ،بابو محمد امین عمرانی، میر علی حسن منجھو، حاجی نثاراحمدکھوسہ ،میرسلمان ساتکزئی، ملک مہراللہ خان بنگلزئی سمیت دیگر موجود تھے جرگہ میں شاہوانی ساتکزئی ابڑو قبائل کے معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تینوں قبائل نے اپنے اپنے اختیارات ثالثین کو دیئے۔
کوئٹہ سے مزید