• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا شکار پاکستانی شہری لیبیا میں لاپتہ، والدین کی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل

ٹوکیو(عرفان صدیقی)حکومت پاکستان کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمندوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے باوجود یہ مکروہ دھندہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ضلع جہلم کے نواحی گاؤں موٹا جہانگیر کا رہائشی محمد وقاص ولد محمد اکرم گیارہ ماہ قبل لیبیا گیا تھا، جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔متاثرہ خاندان کے مطابق محمد وقاص کی عمر چالیس برس ہے اور وہ گیارہ ماہ قبل مقامی ایجنٹوں کے زریعے بھاری رقم دیکر جہلم سے روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کے لیے لیبیا گیا تھا جس کے بعد سے اسکاُ رابطہ والدین سے منقطع ہوگیا تھا ۔ جاپان میں مقیم وقاص کے بھائی چوہدری عنصر کے مطابق کچھ عرصہ قبل یہ اطلاع ملی کہ وہ لیبیا کے حراستی مرکز “تیجورا” میں موجود ہے، تاہم جب اہلِ خانہ اور دیگر ذرائع نے وہاں رابطہ کیا تو اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اس صورتحال نے وقاص کے والدین کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔وقاص کے والد محمد اکرم نے حکومت پاکستان، دفتر خارجہ اور لیبیا میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

دنیا بھر سے سے مزید