کوزی کوڈ کیرالہ۔بھارت (جنگ نیوز) بھارت کے جنوبی علاقوں میں مہلک وائرس نیپاہ دوبارہ زور پکڑنے لگا ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے ۔ اس ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا ایک مریض کو کو زی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیاہے۔ ایک52سالہ مریض کی توثیق ہوچکی ہے ۔ یہ انسانوں میں جانوروں سے پیتھوجن کی منتقلی سے پھیلتی ہے ۔ جس کا پہلی بار انکشاف 2018میں ہوا تھا ۔ کیرالہ میں رواں سال نیپاہ وائرس کے چار کیس سامنے آچکے ہیں۔جن میں دو چل بسے ۔