• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین جنگ پر امریکا اور چین آمنے سامنے آگئے، الزامات کا تبادلہ

نیویارک(نیوزڈیسک) یوکرین جنگ پر امریکا اور چین آمنے سامنے گئے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے مندوبین کے درمیان تلخ جملوں اور الزامات کا تبادلہ ہوا ہے ۔امریکا کی قائم مقام سفیر نے الزام لگایا کہ چین روس کو ایساسازوسامان فراہم کر رہا ہے جن سے اس کا فوجی صنعتی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہےجبکہ چینی مندوب نےکہا کہ امریکا دوسروں پر الزامات لگا کر تنازعات کو ہوا دے رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے مندوبین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اجلاس میں امریکا کی قائم مقام سفیر ڈورتھی شیا نے الزام لگایا کہ چین اور دیگر ممالک روس کو ایسی اشیا فراہم کر رہے ہیں جن سے اس کا فوجی صنعتی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید