• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے پہلے ہمسایوں سے گہرے تعلقات کو ترجیح دینگے، ایرانی صدر

تہران(نیوزڈیسک )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سب سے پہلےہمسایوں سے گہرے تعلقات کوترجیح دی جائے گی ۔انہوں نے اسرائیلی حملے سے متعلق کہا کہ اسرائیل نے امریکی حمایت میں حملہ کیا مگرایرانی قوم نے قابل تحسین مزاحمت کی ۔غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی نائب وزرائے خارجہ اور سینئر سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم مربوط حکمت عملی اور پالیسیوں کے تحت سب سے پہلے اپنے ہمسایوں کے ساتھ قریبی، گہرے اور بہتر تعلقات کے فروغ کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر ان ممالک سے تعلقات کو وسعت دیں گے جن سے ہمارے مثبت روابط ہیں جیسے روس، چین، برکس گروپ، شنگھائی تعاون تنظیم اور یوریشین یونین کے ممالک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم یورپی ممالک اور دیگر اقوام کے ساتھ بھی حکمت، وقار اور مصلحت کی بنیاد پر تعاون جاری رکھیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید