• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کا غزہ بحران پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیراعظم سرکیر سٹارمر نے غزہ میں بڑھتے ہوئے بحران پر تبادلہ خیال کے لیے اپنی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ برطانوی حکومت پر غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حل اور تنازع کے حوالے سے مزید سخت مؤقف اختیار کرنے کے حوالے سے پڑنے والےدبائو پرکیا گیا ہے۔ وزیراعظم سے یہ بھی توقع کی جارہی ہےکہ وہ آج پیر کو سکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل کے حوالے سےمزید سخت مؤقف اختیار کرنے پر زور دیں گے۔ سٹارمر نے غزہ میںناقابل بیان مصائب اور فاقہ کشی کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی تباہی قرار دیا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کیلئے نیک نیتی سے کام کریں ، انہوں نے حماس سے تمام یرغمالیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ہاوس آف کامنز کے تمام اراکین پارلیمنٹ نے غزہ کے لوگوں کیلئے سٹارمر کی امریکی صدر کے ساتھ بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا، کیونکہ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرمپ پر اسرائیل کے حوالے سے امداد اور جنگ بندی پر مزید سخت مؤقف اختیار کرنے پر دباؤ ڈالیں۔امور خارجہ سلیکٹ کمیٹی کی چیئر ایملی تھورنبیری کا کہنا ہے کہ نتن یاہو صرف ٹرمپ کی بات سنتے ہیں اور وہ بھی کبھی کبھار۔ لیکن کسی کو اسرائیلیوں سے بات کرنی ہوگی اور اس خوفناک صورتحال میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں بدلے گا۔ 

دنیا بھر سے سے مزید