• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں اور سیلاب سے رواں سیزن میں 279 افراد جاں بحق، 676 زخمی

کراچی،لاہور(نیوز ڈیسک، خبرنگار،مانیٹرنگ ڈیسک،جنگ نیوز) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے رواں سیزن کے دوران 279افراد جاں بحق اور 676زخمی ہوچکے ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں،این ڈی ایم کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 21زخمی ہوئے۔ پنجاب میں 6، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں مختلف اضلاع کے کل 120 (گاؤں)موضع جات متاثر ہوئے ہیں،کالاباغ،چشمہ،تونسہ پر پانی کی سطح بلندہوگئی، آج سے مزید بارشیں متوقع ہیں،بارش کی شدت میں کمی آنے کے بعد درجہ حرارت اور حبس میں اضافہ ، شہری بے حال ، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 93 مرد، 47 خواتین اور 132بچے جاں بحق جبکہ 257مرد، 182 خواتین اور 216 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید