• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصور احمد خلیل کو یوتھ ایم پی اے منتخب کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری

پشاو ر( لیڈی رپورٹر )خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی نے گاؤں بادیزئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین یونین کونسل منصور احمد خلیل کو یوتھ ایم پی اے منتخب کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ یوتھ اسمبلی کے ترجمان کے مطابق منصور احمد خلیل کی سماجی خدمات، نوجوانوں کے لیے فلاحی اقدامات اور قیادت کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔یوتھ اسمبلی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصور احمد خلیل کی شمولیت اسمبلی کے وژن اور مقاصد کو مزید تقویت دے گی خصوصاً دیہی نوجوانوں کی آواز کو ایوان میں بلند کرنے میں اُن کا کردار کلیدی ہو گا۔
پشاور سے مزید