• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوتوالی ،پستول بٹوں کے وار اور فائرنگ سے دودوست زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے کوتوالی میںملزمان نے پستول کے بٹوں کے وار اور فائرنگ سے دودوستوں کو زخمی کردیاجبکہ فقیرآباد پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد راہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ کوتوالی پولیس کے مطابق تحصیل پارک گورگٹھڑی کے قریب عباس ولد امیربہادر اور جواد ولد خان بہادر ساکنان دیرکالونی کوپستول کے بٹوں سے واراور فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا ۔مجروح عباس نے بتایاکہ وجہ عناد یہ ہے کہ جواد کا ملزم زبیح کے ساتھ موبائل فون پر زبانی تکرارہوئی تھی ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان زبیح اللہ، جمشید، عزیز اور فیصل کو گرفتار کرلیا۔ادھر تھانے فقیرآباد پولیس کے ساتھ مقابلے میں ملزم حمزہ سکنہ بدھو ثمر باغ پخہ غلام زخمی ہوگیا جسے رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران روکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ فرار ہوا۔پولیس کاپیچھا کرنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزم زخمی ہوگیا۔ملزم حمزہ سے پستول 30 بوراور موٹرسائیکل ہنڈا 125 بھی برآمد کرلی گئی جس کے خلاف راہزنی کا مقدمہ درج ہے۔
پشاور سے مزید