• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکو5سالہ بزنس اینڈ فنانس پلان پیش

پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کے ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت اور رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد کو 5 سالہ بزنس اینڈ فنانس پلان (کاروباری اور مالیاتی منصوبہ! پیش کیا۔ یہ مالیاتی منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں مالی سال 30-2029 تک مالی استحکام کے حصول کے لیے اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت اور رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے اس سلسلے میں فنانس ڈائریکٹوریٹ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی کے فیکلٹی اور دیگر تمام ملازمین یونیورسٹی کو خطے میں بہترین مالیاتی، تعلیم اور تحقیق کا نمونہ بنانے کے لئے سخت محنت کریں تاکہ ہماری یونیورسٹی کا مستقبل تابناک ہو۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ مجاہدالدین، اسسٹنٹ ٹریژررز گوہر علی اور اسسٹنٹ ٹریژررز کفایت خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پشاور سے مزید