• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، آتشزدگی واقعات بڑھ گئے،2گھروں میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور میں گرمی کی شدت بڑھنے سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا اور یکے بعد دیگرے گھروں اور دیگر عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعا ت رونما ہورہے ہیں۔گھروں کے علاوہ ٹرانسفارمرز، سولر پینلز اوربجلی کے پولز میں بھی آتشزدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں جبکہ سلینڈرز پھٹنے سے بھی آگ بھڑک اٹھتی ہے ۔ ریسکیو1122کے مطابق گزشتہ روزتاج آباد کے قریب گھر کے کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور آگ پورے گھر تک پھیلنے کا خدشہ تھا۔اطلاع ملنے پر ریسکیوکے 2فائر ویکلز اورایمبولنس موقع پر پہنچ گئے تھے اورامدادی کارروائی کے ذریعے آگ پر قابو پالیاگیا تھا۔ اسی طرح سول آفیسر میس تھانہ شرقی کے قریب ڈی جی ہیلتھ کے گھر میں سولر پینل کی تاروں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ ریسکیوفائر فائٹرز نے پہنچ کرآگ پر قابو پالیاجس سے گھر کو بچالیا گیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کوچی بازار میں گھر میں خوف آتشزدگی سے متعدد افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دیگر کئی گھروں، دکانوں اورمارکیٹ میں بھی آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
پشاور سے مزید