• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورِ میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ ،عوام مشکلات کا شکار

پشا ور (لیڈی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں شدید گرمی کیساتھ ہی مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی پشاور کے علاقہ گلبرگ،نوتھیہ سمیت متعدد علاقوں میں شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری شدید مشکلا ت کا سامنا کررہے ہیں،گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچوں کا برا حال ہے، گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہو چکا ہے۔شہریوں کے مطابق شہری علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ معمول بن گیا ہے تاہم پسکو حکام ٹھس سے مس نہیں ہو رہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے فوری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور پونگے۔
پشاور سے مزید