• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، FIA کا حوالہ ہنڈی والوں کیخلاف کریک ڈائون، 9ملزمان گرفتار

پشاور (صباح نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے پشاور میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے گروہ کے 9کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں محمد حمزہ خان ، محمد یٰسین ، امداد اللہ اور دانش جمیل، موصم ، محمد ابرار، ذاکر علی، محمد علی اور حق نواز بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو پشاور ، نوشہرہ ، مردان اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ ملزمان سے مجموعی طور 34لاکھ 60ہزار روپے برآمد، جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 9300سعودی ریال ، 500اماراتی درہم ، 1250قطری ریال اور 750افغانی بھی برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوران اہم شواہد سامنے آنے کی توقع ہے۔
پشاور سے مزید