• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم خرد برد کرنیوالے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد‘ کمرہ عدالت سے گرفتار

پشاور (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بخت زادہ خان نے لوگوں سے پلازے اور فلیٹس کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالستار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی جس پر پولیس نے اسے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ خورشید عالم سے چالیس لاکھ روپے فلیٹ کے نام پر لئے ہیں اور فلیٹ دینے میں ناکام رہا جس پر پشتخرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل امین الرحمان نے عدالت کوبتایا کہ اسکے موکل سول ایوی ایشن سے ریٹائرڈ ہوئے جنہوں نے پنشن کی ساری رقم ملزم کے حوالے کی تاکہ وہ اسے فلیٹ دے سکے۔ یہ ایسا کاروبار ہے جس میں لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں جبکہ کیس کا دوسرا ملزم ثناء اللہ ملک سے فرار ہو چکا ہے۔
پشاور سے مزید