• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ حادثہ، وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کیلئے 10,10 لاکھ امداد کا اعلان

پشاور (خصوصی نامہ نگار)وزیراعلیٰ علی امن گنڈا پور نے سعودیہ میں بونیر سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر انتہائی افسوس اور رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیلئے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انتقال پانے والے تمام افراد کیلئے 10,10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا جو جلد ان کے لواحقین کو فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس سانحے میں انتقال پانے والوں کے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ان مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، زخمیوں کو شفاء کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم سے نوازے۔
پشاور سے مزید