پشاور (جنگ نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع بونیر اور شانگلہ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے مربوط ماحولیاتی خطرات کے انتظام کے لیے کے عنوان سے پروجیکٹ کا پہلا تکنیکی گروپ اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، خیبرپختونخوا عدیل شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک وفد نے بھی شرکت کی جس کی قیادت ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ لنڈیتا بارے کر رہی تھی۔