• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک اکائونٹ پر شیئرکرنے کے خلاف دائر رٹ، ڈی سی صو ابی اوردیگرعدالت میں پیش ہوگئے

پشاور(نیوز رپورٹر ) ویمن یونیورسٹی صوابی میں تقریب کی ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک اکائونٹ پر شیئر کرنے کے خلاف دائر رٹ پر ڈپٹی کمشنر صوابی ، اسسٹنٹ کمشنر اورویمن یونیورسٹی صوابی کے نمائندے بھی پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے تاہم عدالت نے کیس دوسرے بنچ کو ارسال کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔محمد حمدان ایڈوکیٹ کی رٹ پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔اس دوران ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی فخرعالم، ویمن یونیورسٹی صوابی کے نمائندے ودیگر افسران بھی عدالت کے روبروپیش ہوئے۔رٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ویمن یونیورسٹی صوابی میں تقریب میں ڈی سی صوابی اور دیگر افسران نے شرکت کی اور بعدمیں اس کی ویڈیوزڈی سی کے ذاتی ٹک ٹاک اکاونٹ پر شیئر کی گئی جوآئین کے مختلف شقوں کے خلاف ہونے کیساتھ ساتھ کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں جرمانے کے ساتھ ساتھ ملازمت سے برخاستگی بھی ہوسکتی ہے۔ محمد حمدان ایڈوکیٹ نے بتایاکہ ڈی سی کا یہ اقدام معاشرتی اقدار کے خلاف ہے اور اس سے وہاں کے مقامی افرادمیں بھی تشویش پائی گئی ۔ فاضل بنچ نے قراردیاکہ اس کیس کو اس بنچ کے سامنے نہ لگایا جائے جس میں جسٹس اعجاز انورممبر ہواورکیس پر مزید سماعت ملتوی کردی۔
پشاور سے مزید