پہلگام واقعے پر بھارت کے اندر اور باہر سے اٹھنے والے سوالات سے پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے 3 کشمیری شہید کردیے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کر دیا کہ یہ تینوں پہلگام واقعے میں ملوث ہیں اور انہیں مقابلے میں مارا گیا۔
آج بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن کے پہلگام واقعے پر تند و تیز سوالات پر مودی حکومت کو اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا اور اسی بیچ سیاسی دباؤ سے بچنے کے لیے بھارتی فورسز نے مبینہ جعلی آپریشن کر کے تین معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا، تاکہ پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد اپنی کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ بچا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید نوجوان بیگناہ کشمیری تھے، جنہیں بھارتی فوج نے محاصرے میں شہید کیا۔
بھارت کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگانے اور بلا جواز جارحیت پر پہلے ہی عالمی دباؤ کا سامنا ہے۔ بھارت پریشان ہے کہ دنیا پہلگام حملے کی مذمت تو کر رہی ہے۔ لیکن کوئی ملک پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی بیانیہ ماننے کو تیار نہیں ہے۔