• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ رامیا کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

تصوہر سوشل میڈیا۔
تصوہر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ اور کرناٹکا سے لوک سبھا (بھارتی پارلیمنٹ) کی رکن دیویا سپاندانہ المعروف رامیا نے سوشل میڈیا پر ملنے والی دھمکیوں کے بعد پولیس میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہیں قتل کے ملزم اداکار درشن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔  

43 سالہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پولیس کمپلین کی کاپی بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں کہا کہ انھیں درشن کے پرستاروں کی جانب سے قتل اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ 

آن لائن دھمکیاں ملنے کے حوالے سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ خواتین سے بدکلامی معمول بن گئی ہے اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں، اس قسم کے لوگ سب سے پہلے خواتین کی کردار کشی کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اداکار درشن کے پرستاروں نے یہ کمنٹس 33 سالہ رینوکا سوامی کے قتل کے حوالے سے دیا ہے۔ 

درشن جنھیں کرناٹک ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، ان پر اداکارہ پویترا گوڈا اور دیگر کے ساتھ ملکر گزشتہ برس رینوکا سوامی کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید