بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بائیس اپریل سے سترہ جون تک مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہيں ہوئی۔
جے شنکر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی رابطے میں کسی مرحلے پر چاہے وہ تجارت کا معاملہ ہو یا کچھ اور ہو بھارتی وزیراعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہيں ہوئی۔
دوسری جانب بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے پہلگام واقعے پر پاکستان کو کلین چِٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔
چدم برم نے پہلگام واقعے پر کی جانے والی تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج تک نہ دہشتگردوں کی شناخت ہو پائی، نہ یہ پتہ ہو پایا کہ وہ کہاں سے آئے تھے؟
چدمبرم نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پہلگام واقعے میں مقامی دہشت گرد ملوث ہوں، یہ کیوں سمجھ لیا گیا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے؟