• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے حب سے کراچی کوپانی کی سپلائی پر پابندی عائد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے ٹینکرز اور غیر مجاز ہائیڈرنٹس کے ذریعے حب سے کراچی پانی کی غیرقانونی نقل و حمل پرپابندی عائد کرتے ہوئےدفعہ 144 نافذ کر دی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کے نوٹس میں آیا ہے کہ لسبیلہ کینال پر لگائے گئے ٹینکرز اور غیر مجاز ہائیڈرنٹس کے ذریعے حب سے کراچی تک پانی کی غیر قانونی نقل و حمل کی وجہ سے ضلع حب میں عام عوام اور صنعتی یونٹس کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جب کہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 200سے 300 سے زائد ٹینکرز حب سے کراچی تک پانی کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں محکمہ آبپاشی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) کے ذخائر پینے اور صنعتی مقاصد کے لیے وافر پانی فراہم کرنے میں ناکام ہیں لہذا ضابطہ فوجداری، 1898 کی دفعہ 144 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکومت بلوچستان نے ڈسٹرکٹ حب سے ایک ماہ کیلئے پانی باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید