لیبیا کے مشرقی ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ مصری سرحد کے قریب واقع ساحلی شہر تبروک کے ساحل پر اس اختتام ہفتہ پر پیش آیا۔
اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی کے مطابق کشتی کے حادثے میں 18 تارکین وطن ہلاک اور 50 لاپتہ ہوگئے۔
حادثے کا شکار کشتی کے 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے، کشتی پر مختلف ملکوں کے تارکین وطن سوار تھے جو یورپ جانا چاہتے تھے۔