کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی میں ملوث گروہ کے 3کارندوں عادل،شیرازاوریاسر کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نےڈکیتی کے دوران نہ صرف گھرسےطلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان لوٹابلکہ خاتون کوزیادتی کانشانہ بھی بنایا، گرفتارملزمان کےقبضےسےاسلحہ بھی برآمد کرلیا، ابتدائی تفتیش میں گرفتارملزمان نےواردات میں ملوث ہونےکااعتراف کرلیا ہے۔