کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے اور مفت پارکنگ کی سہولت یقینی بنانے کے لیے میئر کراچی نے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے، مہم کے آغاز سے اب تک غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے سلسلے میں 3 ایف آئی آرز درج کرائی جا چکی ہیں،ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے غیرقانونی پارکنگ پرچیاں اور وصول شدہ رقم برآمد کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔