کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما صادق ادریس سے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کورنگی انڈسٹریل ایریا کے محنت کش نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کرکے محنت کشوں بالخصوص مہاجروں سے کئے جانے والے ناروا سلوک اور زیادتیوں کی شکایت کی اور کہا کہ مقامی محنت کشوں کونوکریوں سے برطرف جبکہ خواتین کو ہراسا ں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،صادق ادریس نے کہا کہ کراچی میں مہاجر محنت کشوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی مہاجر قومی موومنٹ پاکستان محنت کشوں کے ساتھ ہر موقع پر کھڑی ہے۔