کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن پولیس چوکی کے قریب پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر لڑائی جھگڑے کے دوران سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے عبداللہ کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا اورو ہ گارڈن ہیڈ کوارٹرز کا رہائشی ، دو روز سے گھر سے غائب تھا، عبداللہ نشے کا عادی اور اکثر گھر سے باہر رہتا تھا،پولیس کے مطابق عبداللہ کو اسکے چچا ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے سرکاری اسلحہ سے گولی مار کر قتل کیا،ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیکر ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار کو معطل کردیا ۔