• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور ترکیہ کے اشتراک سے کراچی میں تعلیمی کیمپس قائم ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اور ترکیہ کے اشتراک سے کراچی میں تعلیمی کیمپس قائم کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ترکیہ کے وفد کی ملاقات میں ترک معارف فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں تعلیمی کیمپس قائم کرنے، سندھ کے طلباء کی ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپس کی تعداد بڑھانے علاوہ نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز اور تعلیم کے شعبہ میں دیگر باہمی اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو کی قیادت میں آنے والے وفد میں ترک معارف فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن شہاب قمر انصاری نے بھی شرکت کی ،ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ خاص طور پر سندھ میں تعلیم کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون پر گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی وسعت کو سراہا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید