کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے باہر ویمن ایکشن فورم کراچی اور عورت مارچ کے کارکنان نے 19 سالہ شانتی کے قتل اور علاج میں غفلت برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شانتی کے قاتل شوہر اشوک اور اس کے خاندان کے افراد کو سزا دی جائے، اور وہ ڈاکٹر جنہوں نے علاج میں غفلت کی ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے نجی اسپتال کے باہر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔