کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں اور روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل سننے اور اسکے حل کیلئے بہادر آباد مرکز میں موجود ہوتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب فعال اور قابل عوامی نمائندے سندھ میں اپوزیشن میں ہونے کے باجود کراچی و حیدرآباد سمیت شہری سندھ کے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز مصروف ہیں اور عوامی حمایت اور معاونت سے شہری علاقوں کہ کئی بنیادی مسائل حل کئے جاچکے ہیں، عوام کی بڑی تعداد روزانہ عوامی نمائندوں کے پاس اپنے مسائل لیکر آتی ہے۔