• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین پر زمینی راستے پر پابندی قبول نہیں، شیعہ علماء کونسل، پریس کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؑ کے ایام قریب ہیں اور اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بلوچستان کے راستے ایران،عراق جانے والے زائرین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ہم حکومت کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں قوم آمادہ و تیار رہے ہم حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی زائرین پر زمینی پابندی قابل قبول نہیں ،زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا راستے کھلے رکھے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید