• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،3 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس محمود الحسن روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40سالہ راجہ وسیم گلزار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے حادثہ کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی ہے، کریم آباد میں ٹریفک حادثہ میں 25سالہ سعد ولد خورشید جاں بحق جبکہ24سالہ عبداللہ ولد صمد اور40سالہ طاہب ولد علی اظہر زخمی ہوگئے، دریں اثنا اجمیر نگری میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 55سالہ فضل ملک ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں ہاکس بے ہٹ نمبر 33 سے شہباز مسیح ولد احمد مسیح کی لاش ملی،پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی نشہ کا عادی تھا ،نیو کراچی سیکٹر 5G میں گھر سے 25سالہ محمد حسین ولد نور محمد کی لاش ملی ،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کا چھوٹا بھائی سلمان کام سے واپس آیا تو حسین کی لاش پڑی تھی ،متوفی پان کا ٹھیہ لگاتا تھا ،بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہےکہ اسے تشدد کرکے قتل کیا گیا،کورنگی لیبر اسکوائر سےایک شخص کی لا ش ملی، فوری شناخت نہ ہونے پر پولیس نے سرد خانے منتقل کردی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید