• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ کا غزہ میں فلسطینیوں کی اجتماعی سزا اور جبری بے دخلی ختم کرنے کا مطالبہ

روم (نیوز ڈیسک)پوپ لیو چہار دہم نے بدھ کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی ’’اجتماعی سزا‘‘ اور جبری بے دخلی ختم کرے اور محصور علاقے میں ایک فوری اور مستقل جنگ بندی کے لیے اپیل کی۔انہوںنے ویٹیکن کے آڈیٹوریم میں ہزاروں افراد کی موجودگی میںیہ اپیل کی ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاریخ کے پہلے امریکی پوپ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حماس کے زیر قبضہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، جن میں سے 50 ابھی تک غزہ میں ہیں اور دونوں فریق اور بین الاقوامی طاقتیں اس جنگ کو ختم کریں، جس نے اتنی دہشت، تباہی اور اموات کا سبب بنایا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید